اسلام آباد
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی زبان اور اطلاقی لسانیات (Department of English Language & Applied Linguistics) کے زیر اہتمام سمسٹر خزاں 2013ء میں پیش کئے گئے ایم اے ٹیفل پروگرام میں داخل طلباء و طالبات کے لئے چار تھیسسز ورکشاپس 30۔جنوری سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں شروع ہوں گی \”یہ اعلان ورکشاپ کے رابطہ کار محمد ساجداالا سلام نے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے شعبہ انگریزی نے طلبہ کو چار مختلف گروپوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے دو گروپوں کی ورکشاپس 30۔جنوری تا 2۔فروری 2014ء جبکہ دوسرے دوگروپوں کی ورکشاپس 6۔فروری تا 9۔فروری 2014 ء ترتیب دی گئی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ تمام امیدوراوں کو ان کے دئیے گئے پتوں پر ورکشاپس میں شمولیت کے لئے خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سمسٹر خزاں 2013ء میں پیش کئے گئے ایم اے ٹیفل پروگرام میں داخل تمام طلباء و طالبات کے لئے ان ورکشاپس میں شمولیت لازمی ہے ٗ کسی بھی وجہ سے اس ورکشاپ میں شمولیت نہ کرنے والے امیدواروں کو فیل تصور کیا جائے گا اور انہیں اس پروگرام میں دوبارہ داخلہ لینا ہوگا۔اس ورکشاپ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ شعبہ انگریزی زبان اور اطلاقی لسانیات کے فون نمبر 051-9057761پر دفتری اوقات کا ر کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔