اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، پنجاب وسندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی میں الصبح سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی ،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی مختلف مقامات پر بارش و پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش اوربرفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش /برفباری کا امکان ہے تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شد ید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔