دبئی(این این آئی)
اماراتی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان فالج کے ایک حملے کے باعث ہونے والی سرجری کے بعد اب روبصحت ہیں،عالمی رہنماوں نے ان کی صحت یابی کیلیے دعا کی ہے اور انہیں گلدستے بھجوائے ہیں، اس امر کا اعلان صدارتی امور سے متعلق وزارت نے کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز وزارت نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو جمعہ کو فالج کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن کامیاب رہا ۔
واضح رہے شیخ خلیفہ بن زید النہیان 2004 میں متحدہ عرب امارات کے صدر بنے تھے۔
عالمی رہنماوں نے ان کی صحت یابی کیلیے دعا کی ہے اور انہیں گلدستے بھجوائے ہیں۔