• غیر ملکی ائرلائنز کے پاکستان آنے سے مقامی لوگوں کے لیے ایوی ایشن شعبے میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے

کراچی (ویب نیوز)

متحدہ عرب امارات، آذربائیجان اور ایتھوپیا نے پاکستان کے ہوابازی شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا۔متحدہ عرب امارات کی ایک اور ائیرلائن سرمایہ کاری کے تحت پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ وز ایئر نے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔آذربائیجان اور ایتھوپیا نے بھی پاکستان میں ائرلائن انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ سی اے اے نے آذربائیجان ائیرکے فلائٹ آپریشن کی درخواست وزارت ہوابازی کو بھیج دی۔ ایتھوپین ائیر نے پاکستان کے لئے فلائٹ شیڈول سی اے اے کو منظوری کے لیے بھیج دیا۔غیر ملکی ائرلائنز کے پاکستان آنے سے مقامی طور پر لوگوں کے لیے ایوی ایشن شعبے میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔