کراچی (ویب نیوز)

اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 اپریل 1973 کو منظور کئے گئے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پچاس روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت وفاقی حکومت نے دی ہے۔ اپنے بیان میں سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 2023آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے 50روپے کا یادگاری سکہ 14اپریل کو سٹیٹ بینک کے تمام ایکسچینج کاؤنٹرزاور فیلڈ دفاترکے ذریعے جاری کردیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 30ملی میٹر سکے کا وزن 13.5گرام جبکہ سکہ تانبے اورنکل کا مرکب ہے،سکے کے رخ پر ہلالی چاند،پانچ نوکوں والا ستارہ نقش ہے جبکہ سکے کی پشت پرانگریزی اسکرپٹ میں آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عنوان سے کتاب کی تصویر ہے اورگولڈن جوبلی کی مدت 1973سے 2023درج ہے۔