imran khan

اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جارہے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی حملوں پر سوشل میڈیا مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جارہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس ہوا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں  وزیراعظم نے بتایا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے اور ہدایت کہ اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں۔

وزیراعظم نے ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام پربات کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا ذاتی حملوں پرمشتمل مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے، مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بہترین نتائج کیلئے کوشش کریں۔