اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے نئی سمری تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری متعلقہ وزارت کو واپس بھجوادی گئی ہے۔عمران خان نے متعلقہ وزارت کو نئی سمری تیار کرنے کی ہدایت کردی۔اس سے قبل ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ کی پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 12 روپے بڑھانے کی تجویز دی ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز وزیراعظم ہاوس کو بھجوادی گئی۔ذرائع کے مطابق پیٹرول 12 اور ڈیزل 9.53 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجاویز بھیجی گئی ہیں۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، حکومت اس وقت پیٹرول پرکوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی،وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظر ثانی کے لئے وزارت خزانہ کو واپس بھیج دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں کر سکتے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پچھلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں لیکن اس بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا جس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پچھلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا البتہ اس بار قیمتوں کے حوالے سے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 95 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہر بات تسلیم نہیں کرسکتے، ہم ٹیکس کے معاملے پر عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے بات چیت کریں گے تاہم ٹیکس چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے البتہ دکانداروں کو ہراساں نہیں کریں گے