یونی لیور پاکستان اور سرکل ویمن، رحیم یار خان میں خواتین کو ڈیجیٹل فن کی تربیت فراہم کریں گے

سال 2022میں 50خواتین کو افرادی قوت کا حصّہ کے عظم کے ساتھ ٹریننگ دی جائے گی

لاہور ( ویب نیوز ) یونی لیور پاکستان اور سرکل پاکستان نے رحیم یار خان میں مستحق خواتین کو خصوصی طور پر ڈیجیٹل فن کی تربیت دینے کے لیے معاہد ہ کرلیا ہے۔اس پروگرام کے تحت سال 2022 میں 50خواتین اور سال 2023 تک دیگر200 خواتین کو تربیت دی جائے گی۔
اس حوالے سے کی جانے والے کوششوں کے تسلسل میں،یونی لیور پاکستان اور سرکل ویمن،رحیم یار خان میں واقع یونی لیور اسکول میں نوجوان خواتین کو ڈیجیٹل فن مہارت، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ڈیزائن، کاروباری فنون سکھانے اور مالی شمولیت کے فروغ کے حوالے سے ٹیکنالوجی حب قائم کریں گے۔اس پروگرام میں 18 سے 30 سال تک کی عمر کی طالبات جنہوں نے میٹرک تک اپنی تعلیم مکمل کرلی ہو، شرکت کرنے کی اہل ہوں گی۔
یونی لیور پاکستان کے چیئرمین اور سی ای او عامر پراچہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،”یونی لیور پاکستان 1948 سے رحیم یار خان کا حصہ رہا ہے۔یہ وہ شہر ہے جہاں سے ہم نے ملک میں اپنے سفر کا آغاز کیا اور یہ شہر ہمیشہ سے ہمارے دل کے قریب ہے۔ہماری ان کوششوں کے نتیجے میں نہ صرف رحیم یار خان کی خواتین کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے انہیں روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اور شہر میں نئے ملازمین اور ٹیلنٹ کی راہ ہموار ہوگی۔”
یونی لیور پاکستان کے ورکس ڈائیریکٹر، عارف صورتی نے اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ،”رحیم یار خان میں واقع ہماری فیکٹری اس خطے میں سب سے بڑی ہے، جو شہر کے سینکڑوں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ہم خواتین کو ایک محفوظ ماحول کی فراہمی کے ذریعے اپنی ورک فورس کے ساتھ منسلک کرنے پر بھی اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔”
اس موقع پر سرکل پاکستان کی سی ای او صدف عابد نے کہا کہ،”میں یونی لیور پاکستان کے اشتراک سے رحیم یارخان میں کئے جانے والے ان اقدامات اور کوششوں پر انتہائی خوش ہوں۔سرکل خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے پر عزم ہے اور اس نے پنجاب اور سندھ کے مختلف حصوں کے پسماندہ طبقات سے 500 نوجوان خواتین کو کوڈنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیزائن جیسی بنیادی اور اہم ڈیجیٹل تعلیم کی ٹریننگ دے کر انہیں ملازمت پر مبنی انٹرن شپس کے حصول یا فری لانسرز بننے کے قابل بنایا ہے۔”