بھارتی روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی
نئی دہلی (ویب نیوز) بھارتی روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بھارتی روپے کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پر گر گئی ہے۔میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اپنی ضروریات کا دو تہائی سے زیادہ تیل درآمد کرتا ہے اور قیمتوں میں اضافے سے اس کاتجارتی اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھنے کا امکان ہے۔ پیر کو کاروبار کے آغاز میں بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی اب تک کی کمزور ترین سطح 76.96 تک چلاگیا تھا جو اس وقت 76.86 پر ٹریڈ کر رہاہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 76.16 پر بند ہواتھا۔