نئی دہلی (ویب ڈیسک)
پاکستان کا الزام ہے کہ بھارت نے مبینہ طور پر فضائی حدودکی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں ایک سپرسونک میزائل گرایا۔ پاکستانی دعوے کے بعد بھارت نے خاموشی اختیار کررھی ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر مسلح افواج کو الرٹ کردیا ہے۔جرمن ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مبینہ طورپر بھارت کی جانب سے اس کے حدود میں جمعرات کو ایک ‘سپر سونک آبجیکٹ’ کے ذریعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نئی دہلی سے شدید احتجاج کیا۔ دوسری طرف بھارتی وزارت خارجہ یا وزارت دفاع نے فی الحال اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ جرمن ٹی وی ڈی ڈبلیو سمیت متعدد صحافیوں کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سے وضاحت کی درخواست کا تادم تحریر جواب نہیں ملا۔اس دوران ذرائع کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی مسلح افواج کو اور پنجاب، جموں و کشمیر، راجستھان اور گجرات کے پورے سرحدی علاقوں میں خفیہ ایجنسیوں کو الرٹ کردیا ہے۔اس واقعے کے بعد پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات بھارت کے ناظم الامور کو طلب کیا اور ان سے بھارت کے اقدام پرشدید احتجاج کیا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان سن 2005 کے ایک معاہدے کے مطابق بیلیسٹک میزائلوں کے تجربے سے کم از کم تین دن قبل ایک دوسرے کو اس کی اطلاع دینی ہوتی ہے۔ اوریہ بھی بتانا ہوتا ہے کہ میزائل کا تجربہ سطح سے سطح، زمین پر یا زیر آب کیا جائے گا۔پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، "ہم واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں جس کے نتائج سے پاکستان کو بھی آگاہ کیا جائے ۔۔