اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزارت داخلہ نے او آئی سی اجلاس اور سیاسی گہما گمہی کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈزون کی سیکورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 20 مارچ سے 2 اپریل تک ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے ہو گی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ریڈ زون میں اہم عمارتوں، شاہراہوں پر رینجرز اور ایف سی تعینات ہوگی ایک ہزار رینجرز اور ایک ہزار ایف سی کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پہلے بھی اپوزیشن کو رینجرز اور ایف سی کی سیکورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کر چکے ہیں۔شیخ رشید نے خبردار کیا کہ جس نے قانون ہاتھ میں لیا میں اسے نہیں چھوڑوں گا کچل کررکھ دوں گا ، میں لحاظ نہیں کروں گا کہ کون کتنا بڑا لیڈر ہے ، کوئی بھی پارٹی لیڈر سازش میں ملوث پایا گیا توپکڑیں گے اور جو ملیشیا کے لباس میں اسلام آباد آیا میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔