افغانستان،طالبات کے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس
افغان حکام نے صبح اسکول پہنچنے والی طالبات کو گھر جانے کا حکم دیا
افغان وزارت تعلیم نے طالبات کیلئے ہائی اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کانوٹس جاری کردیا
اسلامی قانون، افغان ثقافت کے مطابق منصوبے کی تیاری تک لڑکیوں کے ہائی اسکول اگلے حکم تک بند رہیں گے
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی گرلز ہائی اسکولوں کی بندش کی مذمت
افغانستان میں گرلز ہائی اسکولوں کی بندش مایوس کن ہے، طالبان کی یقین دہانیوں اور بیانات متصادم ہیں،امریکا
کا بل (ویب نیوز)
افغان حکام نے طالبات کیلئے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیا، بدھ کی صبح اسکول پہنچنے والی طالبات کو گھر جانے کا حکم دیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت تعلیم نے طالبات کیلئے ہائی اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کانوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی قانون، افغان ثقافت کے مطابق منصوبے کی تیاری تک لڑکیوں کیہائی اسکول اگلے حکم تک بند رہیں گے۔خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے افغان وزارت تعلیم نے طالبات کیلئے ہائی اسکول کی بندش پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے گرلز ہائی اسکولوں کی بندش کی مذمت کی ہے۔ قطر میں موجود امریکی ناظم الامور برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گرلز ہائی اسکولوں کی بندش مایوس کن ہے، طالبان کی یقین دہانیوں اور بیانات متصادم ہیں۔ افغان وزارت تعلیم نے لڑکیوں کے تمام ہائی اسکول بدھ سے کھولنے کااعلان کیاتھا۔