سرینگر میں ایک صحافی سمیت دو کشمیری نوجوان شہید
کشمیری صحافی رئیس احمد بٹ ویلی نیوز سے وابستہ تھا
سری نگر(ویب نیوز )
بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں ایک صحافی سمیت دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔بھارتی فوج اور پولیس نے کشمیری صحافی رئیس احمد بٹ اور ہلال احمد راہ کو شہر کے علاقے رعناواری میں بدھ کے روز تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ رئیس احمد بٹ آن لائن نیوز پورٹل ویلی نیوز سروس سے وابستہ تھے۔ ہلال احمد راہ کا تعلق بجبہاڑہ سے تھا۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ مارے جانے والے ایک شخص سے میڈیا کا شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے ۔ رعناواری علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے ۔ رعناواری کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ مواصلاتی رابطہ بھی معطل ہے ۔ ادھر باسط احمد ڈار ولد عبدالحمید ڈار نامی ایک نوجوان کی لاش بدھ کی صبح اننت ناگ ضلع کے سیر ہمدان علاقے سے ملی ہے۔