کراچی (ویب ڈیسک)
کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ،کروڑوں روپے کا سامان خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقعہ گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 6 گاڑیوں نے حصہ لیا، فیکٹری میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کی اور کچھ دیر میں تقریبا پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع پر فائر بریگیڈ نے جائے وقوعہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم تقریبا 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ کر مکمل قابو کرکے کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات تاحال ابھی تک سامنے نہ آسکیں تاہم مالکان کو آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے کے سامان کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔