ڈاکٹر توقیر شاہ کو نو منتخب وزیر اعظم کا پرنسپل سیکرٹری لگانے کا فیصلہ
اسلا م آباد(ویب نیوز)
گریڈ21کے افسر ڈاکٹر توقیر شاہ کو نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کا پرنسپل سیکرٹری لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر توقیر شاہ شہباز شریف کی وزارت اعلی پنجاب کے دورمیں سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر توقیر شاہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جنیوا میں پاکستان کے سفیربھی رہ چکے ہیں اور گذشتہ تین سال سے او ایس ڈی ہیں۔توقیر شاہ کو پی ٹی آئی دور میں وزارت صحت میں سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا، میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کی تبدیلی سے متعلق مشاورت جاری ہے سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد بھی تعیناتیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔شہبازشریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی بھی فراہم کردی گئی ہے۔ شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیراعظم چیمبر پہنچے تو ملٹری سیکرٹری اور پی ایم اسٹاف نے ویلکم کیا۔شہبازشریف سے ایم چیمبر میں مریم نواز، حمزہ شہباز ودیگر نے ملاقات کی جب کہ خاندان کے دیگر افراد نے بھی شہبازشریف کو مبارک باد دی۔
راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل میں نامزد ڈاکٹر تو قیر شاہ اب وزیر اعظم شہباز شریف کا پرنسپل سیکرٹری لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔