وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انقرہ میں ترک سرمایہ کاروں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
ترک سرمایہ کاروں کاپاکستان کے سولر، ونڈ، پن بجلی، ویسٹ مینجمنٹ اور ہاوسنگ کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار
موجودہ حکومت کے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات پر اعتماد کا اظہار
تمام سرمایہ کاروں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف
انقرہ ( ویب نیوز)
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انقرہ میں ترک سرمایہ کاروں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیںکیں،ترک سرمایہ کاروں نے پاکستان کے سولر، ونڈ، پن بجلی، ویسٹ مینجمنٹ اور ہاوسنگ کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سیاہ قلم انجنیئرنگ کے وفد نے صدر Cengiz Ozdemir کی قیادت میں ملاقات کی،ملاقات میں وزیرِ اعظم کی قیادت میں موجودہ حکومت کے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات پر اعتماد کا اظہارکیا گیا،ملاقات میں سیاہ قلم کی طرف سے سولر، ونڈ، پن بجلی، ویسٹ مینجمنٹ اور ہاوسنگ کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی مزموم سازش کی گئی،تمام سرمایہ کاروں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیرِ اعظم نے کہاکہ میں نے بطور وزیرِ اعلی پنجاب لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے معاہدے میں 90 ملین ڈالر بچائے،گزشتہ حکومت نے پچھلی حکومتوں کے تمام منصوبوں کو سیاسی دشمنی میں تباہ کیا،علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آرچیلک (Arelik) کے وفد کی چیف کمرشل آفیسر Can Diner کی قیادت میں ملاقات ہوئی،ملاقات وزیرِ اعظم کو حکومت کی طرف سے پاکستان مین بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیاگیا ،وزیرِ اعظم سے زورلو انرجی ترکی کے وفد کی بھی سی ای او Sinan Ak کی قیادت میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں وزیرِ اعظم کو پاکستان میں زورلو کی انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا،اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ چار سال سے گزشتہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے جن منصوبوں پر کام رکا ہوا تھا انکو اس حکومت کے آتے ہی شروع کیا گیا. جو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کو ترجیح دینے کا ثبوت ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف سے البیراک (Albayrak) کے وفد نے صدر احمد البیراک کی صدارت میں ملاقات کی ،ملاقات میں وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ حکومت میں ترجمانوں کی طرف سے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اور اس پرپاکستان چھوڑنے کیلیے دبا وڈالا گیا. مزید انکے ورکرز کو بلاوجہ گرفتار کرکے جیل میں رکھنے کے ساتھ ساتھ ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے. اجلاس کے شرکا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر گہرے اعتماد کا اظہار کیا،وزیرِ اعظم نے ان کے تمام مسائل کو حل کرنے کے یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی،دریں اثناء وزیرِ اعظم شہباز شریف سے حیات کیمیا کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ علی زیبک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں وزیرِ اعظم کو حیات کیمیا کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا،وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو تمام مسائل کا سد باب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔