حکومت نے عوام پر تیسرا پیٹرول بم گرادیا
اسلام آباد (ویب نیوز )
حکومت نے چند کے دوران ہی عوام پر تیسرا پیٹرول بم گرادیا ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔
شہباز حکومت نے چند روز میں تیسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں پہلی اور 15 تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوتا ہے، لیکن فروری میں عمران خان کو لگا کہ ان کی حکومت کا خاتمہ قریب ہے تو انہوں نےپیٹرول کی قیمتیں کم کرکے منجمد کردیں، اور اس کے بعد سیلز ٹیکس اور لیوی ختم کرکے سبسڈی دینا شروع کردی دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ مئی میں پیٹرولیم کا نقصان 120 ارب سے زیادہ ہوگیا تھا، جون میں پیٹرولیم مصنوعات کی انٹرنیشنل قیمت 120 ڈالر ہے، پٹرول کی قیمت میں 24 روپے 3 پیسے کا نقصان ہورہا ہے ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ شہباز اسپیڈ حکومت نے 15دن میں پیٹرول کی قیمت میں 84 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 115 روپے بڑھادی ہے۔