اسلام آباد (ویب نیوز)
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے باعث ایندھن کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ چارہ نہیں بچا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنے کیاثرات سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے باعث قیمتیں بڑھانے کے علاوہ چارہ نہیں بچا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے اور ہم پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے اس ڈیل کی تفصیلات پر جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہم ان معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔