کراچی (ویب نیوز)
رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم ذی الحج جمعہ یکم جولائی جبکہ عیدالاضحی اتوار 10 جولائی 2022 کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور یکم ذی الحج یکم جولائی 2022 کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی اتوار 10 جولائی 2022 کو ہوگی۔اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور ملک بھر میں کہیں سے کوئی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا عیدالاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس عیدالاضحی 21 جولائی 2021 کو منائی گئی تھی