سرگودھا (ویب نیوز)
ملک بھر کے طول و عرض میں ہونیوالی شدید بارشوں کی وجہ سے دریاوں میں طغیانی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سرگودھا کی انتظامیہ نے دریائے جہلم اور دریائے چناب کے گرد رہنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی وارننگ جاری کردی ہے اور کہا ہے کہ دریاوں میں آنیوالی طغیانی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جس سے دریاوں کے کناروں پر آباد بستیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لئے ان علاقوں میں رہنے والے لوگ احتیاط کریں تاکہ بڑے جانی و مالی نقصان سے بچنے میں مدد مل سکے۔