سابق رکن قومی اسمبلی کو سمیرا ملک کو 7 جولائی تک جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے

 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راولپنڈی نے ملک ابرار احمد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہہ جاری کردی

لاہور (ویب نیوز)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدواروں کو جرمانہ اور تنبیہہ کی گئی ۔دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راولپنڈی نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک ابرار احمد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہہ جاری کی. ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 7 راولپنڈی نے انہیں امیدواران کی انتخابی مہم میں شرکت کرنے پر تنبیہ جاری کی،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 83 خوشاب نے امیدواران حامد محمود وڈھل اور ملک آصف بھاہ پر متعدد بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا،دونوں امیدواران کو 7 جولائی تک جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 83 خوشاب نے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر سمیرا ملک پر اسلحہ رکھنے پر 46،500 جرمانہ عائد کیا،سمیرا ملک کو 7 جولائی تک جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔