ٹوکیو  (ویب نیوز)

جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک  ہو گئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا  تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔دوسری جانب حکومت نے کہا ہے کہ واقعہ کی جانچ پڑتال کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جاچکی ہے۔