پاکستان ایک آزاد قوم ہے انہیں امریکا سمیت کوئی بھی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا
ان کی حکومت پر اسرائیل کو قبول کرنے کا کوئی دبائو نہیں تھا، کچھ لابیز ضرور تھیں، انٹرویو
اسلام آباد (ویب نیوز)
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے غیر ملکی طاقتوں نے پاکستان کو مہرے کے طور پر استعمال کیا، پاکستان ایک آزاد قوم ہے انہیں امریکا سمیت کوئی بھی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا ۔ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا امریکا ایران کی طرح پاکستان میں بھی مداخلت کر رہا ہے۔ ان کی حکومت پر اسرائیل کو قبول کرنے کا کوئی دبائو نہیں تھا، کچھ لابیز ضرور تھیں۔ لابیز معاشی فائدے کا لالچ دے کر اسرائیل کو قبول کرنے کا پراپیگنڈا کر رہی ہیں۔ قائداعظم کے نظریے کے مطابق پاکستان کبھی اسرائیل کو قبول نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا ایران سے گیس پائپ لائن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ایران پر پابندیاں لگانے کی بجائے امریکا ایران سے مذاکرات کرے۔ پاکستان ایک آزاد قوم ہے انہیں امریکا سمیت کوئی بھی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا ۔ پاکستان امریکا سے بہتر تعلقات چاہتا ہے جبکہ چین، ایران اور روس سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے ۔