لاہور (ویب نیوز)
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرکے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ق لیگ کے خط کو جواز بنا کر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کی ڈائریکشن کے لیے پارٹی سربراہ کو حق حاصل ہے جبکہ پرویز الٰہی کو 176 اور ق لیگ کے 10 ووٹ ملے ہیں تاہم ق لیگ کے تمام ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں۔
دوست محمد مزاری نے کہا کہ چوہدری شجاعت کے خط کے مطابق ق لیگ کے تمام ارکان حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے جبکہ انہوں نے خط میں ارکان کے نام لے کر حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پرویز الٰہی کو ملنے والے 10 ووٹ مسترد کرتا ہوں اور ووٹوں کی اکثریت کی بنیاد پر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔
دوسری جانب سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر ساجد احمد خان ہیں جس کی وجہ سے چوہدری شجاعت کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے راجا بشارت نے اعتراض اٹھایا کہ چوہدری شجاعت خط بھیجنے کے مجاز نہیں ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر ساجد احمد خان ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر آپ بطور امیدوار پرویز الٰہی کی حیثیت ہی ختم کر رہے ہیں۔
راجا بشارت نے اعتراض اٹھایا کہ چوہدری شجاعت خط بھیجنے کے مجاز نہیں ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر ساجد احمد خان ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر آپ بطور امیدوار پرویز الٰہی کی حیثیت ہی ختم کر رہے ہیں۔