Qamar Bajwa

راولپنڈی  (ویب نیوز)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کیلئے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کیلئے آئی ایم ایف پر دبا ئوڈالنے کی درخواست کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وائٹ ہائوس اور محکمہ خزانہ آئی ایم ایف پر پاکستان کیلئے تقریبا ًایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی فوری فراہمی کیلئے دبائو ڈالے۔ گفتگو میں وائٹ ہائوس سے اپیل کی گئی کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر کے قرضے کا پراسس تیز کیا جائے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے 13 جولائی کو پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی تھی۔