کوالالمپور (ویب نیوز)
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ملائیشیا کا دورہ، ملائیشیا کے نیول بیس آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا، پاک بحریہ کے افسران نے رائل ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔ میزبان بحریہ کے افسران اور مختلف سفارتی شخصیات نے بھی پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔پی این ایس تیمور نے میزبان بحریہ کے ہمراہ دوطرفہ بحری مشق MALPAK IV میں حصہ لیا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پی این ایس تیمور کے اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔