اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کوئی ہلاکت نہیں ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 352نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابقملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح معمولی اضافے کے بعد 2.64 ہو گئی جب کہ وبا سے متاثرہ 153 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13ہزار 325 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 352 افراد کے نتائج مثبت آئے۔mk