اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید ایک مریض انتقال کر گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 67نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 226 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.60 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔