دو سال میں کل 43 لاکھ 95 ہزار 566 مشکوک سموں کو بلاک کیا گیا

اسلام آباد (ویب نیوز)

قومی اسمبلی اجلاس میں پی آئی اے کی شاہ خرچیوں  کی گونج،گزشتہ تین سال کے دوران پی آئی اے افسران اور اہلکاروں کو بائیس ہزار چھ سو مفت ٹکٹ فراہم کئے گئے۔وفاقی وزیر ہوا بازی نے قومی ائیر لائن کی آمدن و اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں وقفہ سولات میں  وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں قومی ایئرلائن کو 328ارب 67کروڑ کی آمدن ہوئی۔تین سالو کے دوران قومی ائیر لائن کی جانب سے 148ارب 40کروڑکے آپریشنل اخراجات ہوئے۔سال2019میں قومی ائیر لائن کو 147ارب، 2020میں 95ارب اور 2021 میں86ارب روپے کی آمدن ہوئی۔وفاقی وزیر کے مطابق سال2019میں عملے کی تنخواہوں، انجن اور مرمت پر 74ارب 55کروڑ،2020میں 38ارب  88کروڑاور 2021 میں35ارب روپے کے اخراجات ہوئے،پی آئی اے افسران کو 19ہزار500ڈومیسٹک اور 3000کو بیرون مفت سفر کی سہولت دی گئی ۔سال2020 میں پی آئی اے افسران کو 8286 ،2021 میں 7067جبکہ رواں سال ستمبر تک 7249مفت ٹکٹس بانٹے گئے۔وزارت ہوا بازی نے پی آئی بیڑے میں شامل جہازوں کی تفصیلات ایوان میں بھی پیش کر دیںجس کے مطابق پی آئی اے کے 31  میں سے 26 آپریشنل، 5 غیر فعال ہیں ۔تین بوئنگ 777، 2 اے ٹی آر 72 طیارے غیر فعال ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سالانہ آمدن کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ تین سال کے دوران سی اے اے کو 228 ارب 33 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔ میں سی اے اے کو 84 ارب 72 کروڑ، – میں 52 ارب، – میں 91 ارب 52 کروڑ روپے آمدن ہوئی۔سول ایوی ایشن نے ایئروناٹیکل چارجز کی مد میں  183 ارب 75 کروڑ جبکہ نان ایئروناٹیکل چارجز کی مد میں 44 ارب 58 کروڑ ریونیو حاصل کیا۔ قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ دو سال میں کل 43 لاکھ 95 ہزار 566 مشکوک سموں کو بلاک کیا گیا۔وقفہ سولات میں وزیر آئی ٹی سید امین امین الحق  نے ایوان کوبتایا کہ گرے ٹریفک میں ملوث مشتبہ سموں کی نشاندہی کے لئے پی ٹی اے بیرون ملک سے آنے والی کالوں کے ٹریفک کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتی ہے۔پتہ  چلنے پر ان سموں کو بلاک کر دیا جاتا ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔دو سال میں کل 43 لاکھ 95 ہزار 566 سموں کو بلاک کیا گیا۔ بے ضابطگیوں پر سی ایم اوز پر 150 ملین روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔