یوکرین میں توانائی کا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ،لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں،یو کرینی حکام
کیف (ویب نیوز)
روس کے یوکرین پر حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔ یو کرینی حکام کے مطابق روس نے خیرسن پر 50 بار گولہ باری کی ۔ روس نے اپارٹمنٹس شپ یارڈ، اسکول اور گیس پائپوں کو نشانہ بنایا۔ یوکرین میں توانائی کا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ،لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں۔ ادھر یوکرائنی حکام نے بتدریج بجلی بحال کرنا شروع کر دی لیکن جنگ کے سب سے تباہ کن روسی فضائی حملوں کے بعد لاکھوں لوگ ابھی تک تاریکی میں ہیں۔ صدر ولودومیر زیلینسکی نے یوکرین کے لوگوں سے توانائی کا کفایت شعاری سے استعمال کرنے کی التجا کی۔ انہوں نے کہا اگر بجلی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ایک ساتھ کئی طاقتور برقی آلات کو آن کر سکتے ہیں۔