حملے کے بعد یوکرینی شہر خار کیف کے شہریوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے

کیف  (ویب نیوز)

روس نے یوکرین کے 10ریجنز پر 81میزائل اور 8 ڈرون حملے کیے،روسی حملے کے بعد زاپوریزازیا جوہری پلانٹ کی بجلی معطل ہو گئی ۔یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے جمعرات کی صبح یوکرین پر 81 میزائل داغے جن میں سے 34 میزائل مار گرائے گئے۔یوکرینی فوج کے مطابق روس نے صبح 8 ڈرون حملے بھی کیے ہیں، روسی حملوں کے نتیجے میں 5افراد ہلاک، 2زخمی ہو گئے۔لیوو ریجن میں روسی میزائل حملے میں 4 افراد جبکہ دنیپرو ریجن میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔روسی حملے کے بعد زاپوریزازیا جوہری پلانٹ کی بجلی معطل ہو گئی۔آپریٹرز کا کہنا ہے کہ زاپوریزازیا جوہری پلانٹ ڈیزل پر چلایا جا رہا ہے، روسی راکٹ حملوں کے بعد زاپوریزازیا جوہری پلانٹ کا یوکرینی پاور سسٹم سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔روسی میزائل حملے کے بعد یوکرینی شہر خار کیف کے شہریوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔یوکرینی وزیرِ اعظم کی جانب سے تازہ روسی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔