بدقسمتی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوقدم جمانے کی اجازت نہیں دی گئی، عمران خان
ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے طاقتور مافیاز اور اداروں کو قانون سے یوں بالاتر بنایا کہ گویا یہ ان کا استحقاق تھا
ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے تصورِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے،چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹویٹ
اسلام آباد( ویب نیوز)
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوقدم جمانے کی اجازت نہیں دی گئی، ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے طاقتور مافیاز اور اداروں کو قانون سے یوں بالاتر بنایا کہ گویا یہ ان کا استحقاق تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میںکہا کہ قانون کی حکمرانی کے ذریعے عدل و انصاف تمام شہریوں کو قانون کی نگاہ میں برابر بناتا ہے، ان کلیدی اسباب میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے تصورِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے، یہ حقیقی آزادی،سچی خودمختاری اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی راہ ہموارکرتا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جس کے نتیجے میں انہیں ریاستی و حکومتی اشرافیہ کے تسلط سے تحفظ ملتا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوقدم جمانے کی اجازت نہیں دی گئی، ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے طاقتور مافیاز اور اداروں کو قانون سے یوں بالاتر بنایا کہ گویا یہ ان کا استحقاق تھا۔