واشنگٹن (ویب نیوز)
امریکی رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔ عمران خان سے امریکی رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔امریکی رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ان کی عمران خان سے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر گفتگو ہوئی ہے۔ بریڈ شرمین نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے ڈاکٹر آصف محمود سے بھی بات کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔