اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک میں مہنگائی کی سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 44.61 فیصد جبکہ حالیہ ہفتے میں 26اشیائے ضروریہ مہنگی، 09 سستی اور 16کی قیمتیں مستحکم ریکارڈ کی گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق13 اپریل 2023 کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے دوران 44 ہزار 175روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔محکمہ شماریات کے مطابق 13 اپریل 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.60فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اس ایک ہفتے کے دوران آلو،چینی،انڈے ،دال مسور،نمک،بیف،مٹن ،گڑ،چکن،واشنگ سوپ،دال ماش،چاول ،ماچس،ایل پی جی،کھلا تازہ دودھ اوردہی سمیت مجموعی طور پر26اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔محکمہ شماریات کے مطابق ہفتہ وا ر بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران آلو 8.59فیصد،انڈے2.65فیصد،ایل پی جی 4.47فیصد،چینچکن2.19فیصد،واشنگ سوپ 1.83کیلے1.64فیصد، دال ماش1.45فیصد اور گڑ1.25 فیصدمہنگے ہوئے جبکہ ٹماٹر22.43فیصد،پیاز15.85فیصد،دال مونگ0.35فیصد،دال چنا0.82فیصد،آٹا 2.75فیصد،سرسوں کا تیل0.09فیصد، اور لہسن1.29فیصد سستا ہوا۔