اسلام آباد (صباح نیوز)
وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبد الرزاق دا ؤد نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف بڑے برآمد کنندگان کو زیادہ مراعات دینے کا تاثر غلط ہے، یقین دلاتے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا۔
عبد الرزاق داود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف بڑے برآمد کنندگان کو زیادہ مراعات دینے کا تاثر غلط ہے، عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے پر کام جاری ہے اور مزدوروں کے حقوق کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ چھوٹی صنعتو ں، ریٹیل آؤٹ لیٹس اور لیبر فورس سپورٹ کی جائے گی جبکہ چھوٹی صنعتوں، ریٹیلرز اور لیبر فورس کی امداد کے لیے پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی کی تشکیل کے لیے دیگر ممالک کی پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور بنگلا دیش کی طرف سے لیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔