شنگھائی (ویب نیوز)
پاکستان کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دو جنگی جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہاں کو پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمشننگ کی تقریب شنگھائی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔دونوں جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو ہرقسم کے جنگی حالات میںمئوثر کارروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جہازوں کی شمولیت سے ملکی بحری دفاع مزید مضبوط ہو گا۔ نیول چیف اسی طرز کے دو جہاز پی این ایس طغرل اور پی این ایس تیمور حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل ہو چکے ہیں۔