اسلام آباد (ویب نیوز)
حکومت نے عوامی مسلم لیگ ن کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے 9 رہنماں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیئے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماں سمیت 10 سیاستدانوں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیئے۔جن رہنمائوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے گئے ان میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی، فرخ حبیب، علی امین گنڈاپور، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان شامل ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 80 رہنمائوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے جاچکے ہیں۔