- جہاز نے سری لنکن بحریہ کے ہمراہ مشترکہ میری ٹائم مشقوں میں بھی حصہ لیا
کراچی (ویب نیوز)
چین میں تیار ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا ۔ پاک بحریہ کے سینئر افسران نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔ کمانڈرپاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل فیصل عباسی نے جہاز کا دورہ کیا ، عملے کو مبارکباد دی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی آمد سے قبل پی این ایس شاہجہاں نے سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ کا بھی دورہ کیا ، کمانڈنگ آفیسر نے سری لنکا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔جہاز نے سری لنکن بحریہ کے ہمراہ مشترکہ میری ٹائم مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ پی این ایس شاہجہاں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے ، اسکی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا۔