اسلام آباد (ویب نیوز)
بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچ ججز مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ بلوچستان کے مستقل ہونے والے پانچ ججز میں جسٹس محمد عامر نواز ،جسٹس اقبال کاسی ، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔یاد رہے کہ 7 جون 2023 کو سپریم کورٹ میں ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی، اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے کی تھی۔