بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دوسال میں بند ہوسکتی ہے،خواجہ سعد رفیق
سچ یہ ہے پی آئی اے کو سب سیاسی جماعتوں نے ضرورت سے زیادہ سرکاری ملازمین سے بھر کر رکھ دیا
غلام سرور خان کے جاہلانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو 70 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے
اسلام آباد ایئرپورٹ کی سروسز آئوٹ سورسنگ کی جائے گی،وفاقی وزیر کا قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد(ویب نیوز)
وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دوسال میں بند ہوسکتی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پی آئی اے کو سب سیاسی جماعتوں نے ضرورت سے زیادہ سرکاری ملازمین سے بھر کر رکھ دیا، اگر پی آئی اے میں بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دوسال میں بند ہوسکتی ہے۔وزیر ہوابازی نے کہا کہ غلام سرور خان کے جاہلانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو ستر ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ، تین ماہ کے اندر برطانیہ کی پی آئی اے فلائٹس بحال ہونے جارہی ہیں، پی آئی اے کے لئے باقی راستے بھی کھولتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی سروسز آئوٹ سورسنگ کی جائے گی، ایئرپورٹ کی کچھ سروسز آئوٹ سورس ہوں گی، پی آئی اے کے ملازمین کو نوکری پر بحال رکھا جائے گا، دنیا بھر میں ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ ہوتی ہے۔