• کراچی میں ایک بارپھربارش شروع ، شارع فیصل ،میٹروپول ،لکی اسٹارسمیت طراف میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد (ویب نیوز)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا اسپیل آئندہ ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے پیش نظرتمام ترملحقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کاامکان ہے،تیز بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے دریاں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔ رات گئے سے لاہورمیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے،مسلسل بارشوں کی وجہ سے لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری جانب کراچی میں ایک بارپھربارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ٹاور،اولڈ سٹی ایریا اور آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف ہلکی بارش ہوئی۔ شارع فیصل ،میٹروپول ،لکی اسٹارسمیت طراف میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔