جنوبی وزیرستان،فورسز کا آپریشن ،6جوان شہید ، 4دہشتگرد ہلاک،2زخمی
آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگا کر کارروائی کی، آئی ایس پی آر
علاقہ میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ اگر کوئی اوردہشت گرد علاقہ میں موجود ہوتواس کا بھی خاتمہ کیا جائے
راولپنڈی(ویب نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں6 سکیورٹی اہلکارشہید ہو گئے جبکہ4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا اوردومزید زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل کے روز سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور کارروائی کے دورن چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو دہشت گردی زخمی بھی ہو گئے۔ اس دوران بہادری سے لڑتے ہوئے چھ سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ اگر کوئی اوردہشت گرد علاقہ میں موجود ہوتواس کا بھی خاتمہ کیا جائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواد دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی شہادتیں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔