امریکی ویزا کی بڑھتی ہوئی درخواستیں، پاکستانیوں کے لیے اپائنٹمنٹس کے عمل میں تیزی
ہم پہلے سے زیادہ ویزا درخواستوں کو زیر غور لائیں گے ،امریکی سفارتخا نہ
روزگار کے سلسلے میں 2023 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے
جنوری سے جولائی تک ساڑھے چار لاکھ پاکستانی خلیجی ممالک، یورپ، امریکا اور ایشیا کے متعدد ممالک کی جانب منتقل ہوئ
اسلام آباد(ویب نیوز)
پاکستان میں امریکی مشن نے امریکی ویزا کے خواہاں پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر پاکستانی عوام کے لیے امریکی ویزا کے اپائنٹمنٹ کے وقت میں کمی کردی ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکا ویزا کے حصول کے خواہاں 10ہزار سے زائد پاکستانیوں کو 2024 کا وقت دیا گیا تھا لیکن اب انہیں کراچی میں موجود امریکی قونصلیت جنرل کی جانب سے نوٹسز موصول ہوئے ہیں کہ ان کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اب 2023 میں ہی اپائنٹمنٹ دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں کچھ لوگوں کو آئندہ چند ہفتوں کے لیے اپائنٹمنٹ کا وقت جاری کیا گیا ہے۔امریکی مشن نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ویزا کے سلسلے میں کراچی کے قونصلیٹ جنرل میں ان کا اپائنٹمنٹ آئندہ چند ماہ کے دوران تھا تو وہ اپنی ای میل چیک کریں اور امریکی مشن کی ویب سائٹ پر اکاونٹ لاگ ان کر کے اپنے اپائنٹمنٹ کے نئے وقت کی معلومات حاصل کریں۔اس سلسلے میں امریکی مشن نے پاکستانیوں کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے امریکا سفر کرنے والے اور ویزا کی درخواستیں دینے والے افراد اب اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے یا کراچی میں قونصلیٹ جنرل میں دوبارہ اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔امریکی مشن نے امید ظاہر کی کہ یہ نئے اقدامات درخواست گزاروں کو اپائنٹمنٹ کے حوالے سے مناسب تاریخ، وقت اور مقام کے انتخاب کے لیے آزادی فراہم کریں گے۔امریکی سفارتخانے نے کہا کہ ہم پہلے سے زیادہ ویزا درخواستوں کو زیر غور لائیں گے کیونکہ ہم نے ہزاروں تارکین وطن کی ویزا اپائنٹمنٹس کے عمل کو تیز کردیا ہے۔پاکستانی عوام کے لیے ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ 25 ستمبر سے کراچی میں امریکی قونصلیٹ جنرل ان چند لوگوں کی ویزا انٹرویو سے استثنی کی درخواستوں کو قبول کرے گا جنہیں ماضی میں امریکی ویزا جاری کیا جا چکا ہے۔درخواست گزار ustraveldocs.com/pk پر جا کر پتا کر سکتے ہیں کہ آیا وہ اہل ہیں یا نہیں، جس کے بعد وہ تصدیقی لیٹر کا پرنٹ نکال کر اپنی درخواست کا مواد کسی اپائنٹمنٹ کے بغیر ڈراپ باکس میں ڈال سکتے ہیں اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اہل درخواست گزاروں کی انٹرویو سے استثنی کی درخواستیں قبول کررہا ہے۔امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد ریاست امریکا کے تیز تر اور موثر طریقے سے جائز سفر کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ خاندان کے ساتھ جڑے رہنا، کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانا، مطالعہ کرنا اور امریکا کے ساتھ ثقافتی روابط بنانا کتنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ ملک کے ابتر ہوتے معاشی حالات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں اور باہر جانے کے خواہاں افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق روزگار کے سلسلے میں 2023 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے۔مجموعی طور پر جنوری سے جولائی کے اختتام تک ساڑھے چار لاکھ پاکستانی خلیجی ممالک، یورپ، امریکا اور ایشیا کے متعدد ممالک کی جانب منتقل ہوئ