9 مئی کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئیں
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
لاہور( ویب نیوز)
سانحہ نو مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود کا کہنا تھاکہ چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف بغاوت پراکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں اور چالان جمع کرانے سے قبل پراسیکیوشن کے تمام اعترضات دور کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں ہیں اور 9مئی کے تمام مقدمات میں دفعہ 120 بی لگادی گئی ہے۔۔پولیس کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، لہذا چالان جمع کروانے سے قبل پراسکیوشن کے تمام اعترضات دور کردئے گئے ہیں، اب ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروادیا جائے گا،ان کا کہنا تھاکہ رواں ماہ 62 مغوی بچوں کو بازیاب کراکر ملزمان گرفتار کیے، 61 خطرناک اشتہاریوں سمیت542 اشتہاری، 783عدالتی مفروراور 329 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کیے۔۔