شدید دھند کے باعث موٹرویزبند رہیں
حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں
اسلام آباد ( ویب نیوز) شدید دھند کے باعث موٹرویز ایم فور، ایم فائیو رہیں ۔ترجمان موٹروے کے مطابق ایم فور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبدالحکیم، موٹروے ایم فائیو ملتان سے اوچ شریف اور موٹروے سب سیکٹر ایم فور شام کوٹ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند رہیں۔جمعرات کی صبح موٹروے ایم فور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبدالحکیم، موٹروے ایم فائیو ملتان سے اوچ شریف اور موٹروے سب سیکٹر ایم فور شام کوٹ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کرنا پڑیں جو کچھ دیر بعد حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمدنے کہا کہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کی گئیں، روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات اور مدد کیلئے موٹر وے کی ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں ۔