سپریم کورٹ ،  اگلے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل

سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت نہیں کریں گے

اسلام آباد( ویب  نیوز)

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 13نومبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لیے پانچ بینچ تشکیل دے دیئے گئے۔ پانچوں تین رکنی بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں جو کہ 13نومبر بروز سوموار سے 17نومبر بروزجمعہ تک کیسز کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میںجسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ سوموار سے جمعہ تک کورٹ رو م نمبر 1میں کل 48کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ سوموار سے جمعرات کے روز تک روزانہ 10کیسز کی سماعت کرے گاجبکہ بینچ جمعہ کے روز8کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی بینچ کورٹ روم نمبر دو میں سوموار سے جمعہ تک کل 70کیسز کی سماعت کرے گا۔  بینچ سوموار سے جمعرات تک روزانہ 15کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ جمعہ کے روز 10کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل تین رکنی بینچ سوموار سے جمعہ تک کورٹ روم نمبر 3میں کل 70کیسز کی سماعت کرے گا۔  بینچ سوموار سے جمعرات تک روزانہ 15کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ جمعہ کے روز 10کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ کورٹ روم نمبر 4میں سوموار سے جمعہ تک کل 45کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ سوموار سے جمعرات تک روزانہ 10کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ جمعہ کے روز بینچ 5کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں مسز جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل تین رکنی بینچ کورٹ روم نمبر 5میں سوموار سے جمعہ تک کل 70کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ سوموار سے جمعرات تک روزانہ 15کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ جمعہ کے روز 10کیسز کی سماعت کرے گا۔