سپریم کورٹ ، پانچ کیسز کی پانچ منٹ میں سماعت مکمل

میں تین رکنی بینچ جب منگل کے روز کمرہ عدالت نمبر ایک میں کیسز کی سماعت کے لئے پہنچا تو کمرہ عدالت خالی تھا، صرف ایک صحافی موجودتھا

عملے کی جانب سے پہلا کیس پکاراگیا جس کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے ہونا تھی تاہم کوئی وکیل پیش نہ ہوا، دوسراکیس بھی ویڈیولنک پر تھا

اسلام آباد(ویب  نیوز)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورمسز جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ کی کیسز کی short and sweetسماعت کی ، پانچ کیسز کی پانچ منٹ میں سماعت مکمل کی گئی ، کمرہ عدالت نمبر ایک خالی پایا، صورتحال دیکھ کر ججز خود بھی حیران رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جب منگل کے روز کمرہ عدالت نمبر ایک میں کیسز کی سماعت کے لئے پہنچا تو کمرہ عدالت خالی تھا، صرف ایک صحافی موجودتھا جبکہ عملے کے ارکان کے علاوہ نصف درجن سے بھی کم وکلاء موجود تھے۔عملے کی جانب سے پہلا کیس پکاراگیا جس کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے ہونا تھی تاہم کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔ دوسراکیس بھی ویڈیولنک پر تھا۔ درخواست گزار منور شاہ کی جانب سے ممبر بورڈ آف ریونیو (جوڈیشل)کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ویڈیو لنک پر درخواست منور شاہ نے پیش ہوکربتایا کہ انہیں وکیل کی جانب سے گزشتہ رات ساڑھے 10بجے آگاہ کیا گیا کہ ان کا بیٹا بیمار اس لئے وہ پیش نہیں ہوسکتے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا کیس آج (بدھ)کے لئے ری لسٹ کردیتے ہیں اپنے وکیل کو لے آنا۔ اس کے بعد عدالت نے کیس سماعت ملتوی کردی۔ جبکہ دیگر کیسز بھی پکارے گئے لیکن کوئی وکیل اوردرخواست گزار پیش نہ ہوا جس کے بعد عدالت واپس چلی گئی۔ پانچ کیسز کی سماعت تقریباً پانچ منٹ میں مکمل ہو گئی۔