سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی اعلی سطح کا وفد آج ( پیر کو)دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا
سعودی وفد کی صدر، وزیراعظم سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیںہونگی
اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت تحریک دینا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد( ویب نیوز)
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی سربراہی میں اعلی سطح کا سعودی وفد آج ( پیر )سے پاکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اعلی سطح کے وفد میں سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفادلی، وزیرصنعت اور معدنی وسائل، بندر ابراہیم الخورائف، سرمایہ کاری کے نائب وزیر، بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، محمد مازید التویجری، اور وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے سینئر حکام شامل ہیں،دفتر خارہ کے مطابق یہ دورہ بنیادی طور پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مکہ المکرمہ میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے دوران دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے طے پانے والے مفاہمت کو تیز کرنے کے لیے ہو رہا ہے۔ سعودی وفد کی صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزرا، چیف آف آرمی سٹاف، ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت تحریک دینا ہے۔