عمران خان پر ٹرمپ کی طرح کرپشن کے جھوٹے الزامات ہیں، امریکی نمائندہ خصوصی
عقل وفہم رکھنے والے غیر روایتی سیاستدان ملک بہتر چلاسکتے ہیں، رچرڈ گرینیل

واشنگٹن(ویب  نیوز)

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعینات نمائندہ برائے خصوصی مشن رچرڈ گرینیل نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جائے، عمران خان پر بھی ٹرمپ کی طرح کرپشن کے جھوٹے الزامات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹی وی پروگرام نیوز لائن کی میزبان بیانکا ڈی لاگرزا نے رچرڈ یا رک گرینیل سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی مشن کے سفیر کے طور پر نامزد کیے جانے اور پاکستان کے ساتھ امریکا کے خارجہ تعلقات کی پالیسی کے بارے میں بات کی۔رچرڈ گرینیل نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہاکہ عقل وفہم رکھنے والے غیر روایتی سیاستدان ملک بہتر چلاسکتے ہیں، اسی لئے ہم عمران خان کی رہائی چاہتا ہوں، گر بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو اس کا فیصلہ عوام کو کرنے دیں۔امریکی قومی انٹیلی جنس کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر رچرڈ گرینیل نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ سیاست میں باہر سے آنے والے لوگ، غیر سیاسی، عام فہم لوگ، کاروباری لوگ وہ لوگ ہیں جو میرے ساتھ بہترین کام کرتے ہیں۔ لہذا میں چاہتا ہوں کہ عمران خان جیل سے رہا ہوں۔رک گرینیل کے بقول صدر ٹرمپ کی طرح بانی پی ٹی آئی بھی بہت سے الزامات ہیں، حکمراں جماعت نے انہیں جیل میں ڈال دیا تھا اور کسی نہ کسی طرح کے بدعنوانی کے الزامات اور جھوٹے الزامات لگائے تھے۔ایک سوال پر کہ کیا بانی پی ٹی آئی ممکنہ طور پر اس بارے میں کچھ آگاہی لانے کے نتیجے میں آزاد ہو سکتے ہیں؟ جواب میں رک گرینیل نے کہاکہ میں یہ کہوں گا کہ پاکستان کو ان موضوعات کی طویل فہرست میں شامل کریں جو جیک سلیون اور بائیڈن کی ٹیم نے گذشتہ 4 سالوں میں کوئی پیشرفت نہیں کی ہے لیکن شاید آخری دنوں میں وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دورہ حکومت میں پاکستان سے بہترین تعلقات تھے، اسوقت پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی، عمران خان سے ٹرمپ کے بہت اچھے تعلقات تھے۔نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان کو ان ممالک کی لسٹ میں شامل کیا جائے جو معاملات کو ٹال رہے ہیں، پاکستان چار سال سے معاملات کو ٹال رہا ہے۔رچرڈ گرینیل نے اپنی وزارت خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا بیان انتہائی عجیب اور مبہم ہے، ایسی زبان استعمال کی جاتی ہے جو کوئی بھی نہیں سمجھتا۔ان کا کہنا تھا کہ میتھیو ملر یہ مت کہیں کہ ہم عدالتی طریقہ کار کا احترام کرتے ہیں، وہ دراصل یہ کہنا چاہتے تھے کہ بانی کو رہا کرو، تو آپ سیدھا سیدھا کہیں کہ بانی کو جیل سے نکالو، صاف صاف کہیں کہ عوام کو اپنا فیصلہ کرنے دیں،ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے اپنے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔امریکی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے رچرڈ گرینل نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے مختلف انداز میں ڈیل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔ان کا کہناتھاکہ بائیڈن انتظامیہ جوکام چار سال میں کرنے میں ناکام رہی وہ آخری 45  دن میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔