قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم موجودگی،مولانافضل الرحمن سمیت جے یو آئی( ف )ارکان کا ایوان سے واک آوٹ
حساس معاملہ ہے ، ایوان میں وزرا ء موجود نہیں ،مولانافضل الرحمن
اسلام آباد ( ویب نیوز)
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں وزاء موجود نہ ہونے پر ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیاحساس معاملہ ہے اور ایوان میں وزرا موجود نہیں ہیں ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایسے حالات میں اجلاس بلایا ہے کوئی بھی ذمہ دار شخصیت یہاں موجود نہیں ہے اس مشکل وقت میں بھی نہ تو کوئی سنجیدگی ہے نہ حکومت توجہ دے رہی ہے ہم تو ایک خاص جذبے کے تحت آئے تھے، لیکن کس کو سنائیں، میں ایوان سے جانا چاہتا ہوں ۔جس کے بعد مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی (ف) کے ارکان نے ایوان سے واک آوٹ کرلیا۔جے یو آئی کے واک آوٹ کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف ایوان میں آگئے۔





